ن لیگ اور متحدہ میں قربت بڑھنے لگی‘ سعد رفیق کا فاروق ستار کوٹیلی فون

43

لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ میں نزدیکی بڑھنے لگی، رابطوں کا بھی آغازہوگیا ہے، رہنمامسلم لیگ ن سعد رفیق نے سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ سعد ر فیق نے فاروق ستار کی خیریت دریافت کی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ وفاقی وزیر نے متحدہ کی شکایات کے ازالے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر فاروق ستار نے کا کہنا تھا کہ کراچی میں پائیدار امن کا قیام اور پر امن جمہوری عمل کا تسلسل تمام فریقین کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ دباؤ کے اقدامات استحکام اور امن کے عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جس پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایم کیو ایم کی جائز شکایت کے ازالے کی مؤثر کوشش کرے گی۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا قومی دھارے میں رہ کر سیاست کرنا پرامن جمہوری عمل اور ملکی استحکام کے لیے اہم جبکہ سعد رفیق نے ڈاکٹر فاروق ستار کو وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی پیکیج پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

حصہ