ججز نظر بندی کیس‘ پرویز مشرف کے وارنٹ برقرار‘ 2ضامنوں پر 5,5لاکھ جرمانہ

47

اسلام آباد ( آن لائن )ججز نظر بندی کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے دونوں ضامنوں پر 5,5لاکھ روپے جرمانہ عاید کردیاجبکہ سابق صدر کا اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس اور دائمی وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے کیس داخل دفتر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز مشرف کے دونوں ضامنوں پر 5,5لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا۔ عدالت نے ملزم پرویز مشرف کا اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس اور دائمی وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے کیس داخل دفتر کردیا۔پرویز مشرف کے وکیل اختر ایڈ ووکیٹ اختر شاہ نے بتا یا کہ ضامنوں نے جرمانے کی رقم نیشنل بینک میں جمع کرا دی ہے جس کی رسیدیں عدالت میں پیش کردی جائیں گی۔

حصہ