نوشہروفیروز:مورو میں ٹریلر اور کار میں تصادم،5 افراد جاں بحق،2 زخمی

162

نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں تیز رفتارٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور بچی سمیت 2 زخمی ہوگئے۔

مورو کے قریب تیز رفتارٹریلر اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار دو خواتین صنم بی بی، شبانہ بی بی،دو سالہ حسنی ، ایک سالہ ولید اور چار سالہ آمنہ دم توڑ گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔حادثہ قومی شاہراہ سدھوجا مل کے قریب پیش آیا جب کہ مرنے والوں کا تعلق شاہ پور جہانیاں سے تھا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ