حکومت کا آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

223

وزارت داخلہ کی جانب سےآٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2 اختیارات دئیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کرواجاسکے گا،جسکے لئے 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کروانا ہوگی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کرسکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ کی قیمت چاہے زیادہ بھی ہو تاہم رقم صرف 50 ہزار ہی ملے گی، اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اورپولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اپنا اسلحہ واپس کرسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ