آئی سی سی بھارت کے سامنے بے بس ہے ‘ وسیم اکرم 

35

171111-09-
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سیریزنہ ہونا مایوس کن ہے، پاک بھارت سیریزکواربوں لوگ دیکھتے ہیں۔جمعے کو سابق فاسٹ بولروسیم اکرم شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کے لیے وینیو پرپہنچے توان کا شانداراستقبال کیا گیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ نئی نسل کوکتاب کی اہمیت سے آگاہ کرنیکی اشد ضرورت ہے۔کرکٹ پربات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کا آپس میں نہ کھیلنا مایوس کن ہے،سیاست اپنی جگہ لیکن کھیل کوسیاست سیالگ رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے پاس اتنی پاورنہیں کہ وہ بھارت کوپاکستان کیساتھ سیریزکھیلنے کے لیے مجبورکرسکے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی 10اورٹی 20انٹرٹینمنٹ کرکٹ ہے، وقت کی کمی کی وجہ سے لوگ شارٹ فارمیٹس میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔

حصہ