ایل سی ڈی مانیٹر کے ڈیڈ پکسلز ٹیسٹ کریں

85

مانیٹر خریدنے کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرتے ہوئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ماہر ہمارے ساتھ ہو، تاکہ ہم کوئی خراب چیز خریدنے سے محفوظ رہیں۔
سی آر ٹی مانیٹر کا زمانہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ اب ہر جگہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مانیٹرز ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ مانیٹر کارکردگی میں بہتر اور فلیٹ اسکرین کے حامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جگہ بھی کم گھیرتے ہیں اور بجلی بھی کم استعمال کرتے ہیں۔ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مانیٹرز کی اسکرین چھوٹے چھوٹے پکسلز سے مل کر بنی ہوتی ہے۔ بعض اوقات ان میں سے کچھ پکسلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے اسکرین پر چھوٹا سا ڈاٹ بن جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی پرانی ہونے کی وجہ سے یہ ڈاٹ بنتے ہیں بلکہ نئی ایل سی ڈی کے پکسلز بھی ڈیڈ ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ نیا ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مانیٹر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا آپ کا مانیٹر ابھی ورانٹی میں ہے تو ’انجرڈ پکسلز‘ (InjuredPixels) نامی سافٹ ویئر ضرور استعمال کریں۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو مانیٹر کی اسکرین کے بارے میں مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے نیا مونیٹر خریدتے ہوئے آپ اس پورٹ ایبل سافٹ ویئر کی مدد سے اسے باآسانی ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ایک خراب مونیٹر خریدنے سے بچ سکتے ہیں۔ یا اگر آپ کے مونیٹر کی ورانٹی ابھی ایکسپائر نہیں ہوئی تو آج ہی اسے چیک کریں اور اگر اس میں کوئی خرابی پائیں تو وقت ہاتھ سے نکلنے سے پہلے اسے تبدیل کروا لیں۔
اگر مونیٹر کو جانچنے میں ماہر نہیں تو یہ چھوٹا سا سافٹ ویئر یو ایس بی میں اپنے ساتھ لے جائیں اور باآسانی ایک بہترین ایل سی ڈی مونیٹر تلاش کریں۔

حصہ