موبائل کھوگیا؟ گوگل ہے ناں !

34

آپ اپنے موبائل فون کو گم تو آسانی کرسکتے ہیں مگر بدقسمتی سے اسے دوبارہ تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں تاہم گوگل نے اس حوالے سے صارفین کی مدد کے لیے ایک دلچسپ فیچر دے رکھا ہے۔ جسے کئی صارفین تو جانتے ہی ہوں گے مگر بہت سے تاحال اس سے ناواقف ہوں گے۔ جی ہاں گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنا اسمارٹ فون تلاش کرنے کا عمل کافی آسان بنا دیا ہے بس اس کے لیے انہیں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے براؤزر پرگوگل سرچ کھول کر “find my phone” ٹائپ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے صارفین کو ویب براؤزر پر اسی گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونا ہوگا جو وہ اپنے موبائل فون پر استعمال کرتے ہوں۔
اسکے علاوہ انہیں گوگل ایپ کا تازہ ترین ورژن بھی اپنی ڈیوائس پر انسٹال کرنا ہوگا اور یہ سب کرچکے ہو تو گوگل سرچ میں فائنڈ یور فون ٹائپ کرنے کے بعد ایک نقشہ سامنے آجائیگا۔
ایک بار جب گوگل کامیابی سے فون کو تلاش کرلے (اس کا آن ہونا اور آپ کی سم کا موجود ہونا ضروری ہے) تو پھر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا فون اس وقت کہاں موجود ہے۔
یعنی اگر آپ کا فون گھر میں کسی جگہ گرا ہوا ہے اور مل نہیں رہا تو اس نقشے میں پتا چل جائے گا کہ وہ آپ کے ارگرد ہی موجود ہے یا گھر سے باہر کہاں تلاش کیا جاسکتا ہے۔
گھر میں موجود ہونے کی صورت میں آپ اس فیچر کے ذریعے ایمرجنسی بیل بھی موبائل پر بجا کر اس کو آسانی سے تلاش کرسکتے ہیں۔
پہلے اس کے لیے مختلف ایپلی کیشنز موجود تھیں مگر یہ نیا طریقہ کار بہت سادہ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر بھی کارآمد ہے۔
اسکے علاوہ موبائل چھن جانے یا چوری ہو جانے صورت میں اس فیچر کے ذریعے موبائل میں موجود دیٹا ڈیلیٹ جبکہ موبائل کو لاک بھی کیا جاسکتا ہے۔

حصہ