سردی میں سوپ پینے کا مزہ ہی اور ہے

29

ہاٹ اینڈ سار سوپ
اجزاء:
مرغی کی یخنی چار سے چھ عدد
چکن( ابال کر ریشہ کی ہوئی) ایک پیالی
جھینگے(ابال کر چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے) ایک پیالی
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں( باریک کٹی ہوئی) دو سے تین عدد
انڈے دو عدد
سرکہ چار کھانے کا چمچ
سویا سوس دو کھانے کا چمچ
چلی ساس چھ کھانھ کا چمچ
ٹماٹو کیچپ چھ کھانے کے چمچ
کارن فلاور دو سے تین کھانے کے چمچ
آئل دو کھانے کے چمچ

ترکیب: یخنی بنانے کا طریقہ : ایک دیگچی میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو آٹھ سے دس پیالی پانی کے ساتھ اتنی دیر اُبالیں کہ پانی تقریباً چار سے چھ پیالی رہ جائے۔ یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں ابال آنے کے بعد ایک چھوٹی چھلی ہوئی پیاز اور دو چار ثابت کالی مرچیں شامل کر دیں ۔
آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک ہلکا گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں ، پھر جھینگے ڈال کر فرائی کریں اب اس میں یخنی شامل کر لیں ۔
نمک، سفید مرچ ، چینی اور چائنیز نمک کو یخنی میں ڈال دیں ، پھر چکن ، سرکہ ، سویا ساس ، چلی ساس اور ٹماٹر ٹو کیچپ ڈالیں۔
تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر کارن فلاور( چار کھانے کے چمچے پانی میں گھول کر) آہستہ آہستہ ڈالیں اور مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
ابال آنے پر انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر ڈال دیں ۔
سجانے کے لیے
بند گوبھی( باریک کٹی ہوئی) حسب ضروریBean Sprouts(باریک کٹے ہوئے) دو کھانے کے چمچ، مشرومز(باریک کٹے ہوئے) دو عدد، گاجر( باریک کٹی ہوئی) ایک عدد ، ہری پیاز( باریک کٹی ہوئی) حسب ضرورت

چکن مشروم کا سوپ
( چار افراد کے لیے)
اجزاء:
پالک آدھا کلو( پتے الگ کر لیں)
نمک حسب ذائقہ
ڈبل روٹی کے سلائز دو عدد( چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں)
چکن کی یخنی دو پیالی
کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
تازہ کریم حسب ضرورت
ترکیب: پالک کے پتے اچھی طرح سے دھو کر ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ میں ابال لیں ۔ دس منٹ بعد اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو بلینڈر میں پیس لیں ۔ دیگچی میں یخنی کے ساتھ ڈال کر دوبارہ پانچ منٹ کے لیے پکا لیں جب ابال آجائے تو نمک ڈال دیں ۔ جب پیش کرنا ہو تو گرم کر کے پیالے میں ڈال دیں اور اوپر سے تلے ہوئے سلائسز کے ٹکڑے ڈالیں ۔ کریم اور کالی مرچ ڈال کر پیش کر دیں ۔ ساتھ میں بن اور مکھن رکھ دیں ۔
ٹوٹکہ: اگر پالک دھو کر چٹکی پھر ہلدی کے ساتھ دس منٹ کے لیے بھگو دیں تو کڑواہٹ نکل جائے گی
مونگ اور مسور کا سوپ
( چار افراد کے لیے)
اجزاء:
مسور کی دال آدھی پیالی
مکھن آدھاکھانے کا چمچ
کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پودینے کے چند پتےباریک کٹے ہوئے
مونگ کی دال آدھی پیالی
چکن کیوب ایک عدد( بازار میں آسانی سے دستیاب ہے )
لیموں دو عدد
ادرک ، لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پانی 750 ملی لیٹر
ترکیب: سب سے پہلے دنوں دالیں گرم پانی سے دھو کر ایک دیگچی میں پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر چڑھا دیں ۔ ساتھ میں ادرک ، لہسن بھی ڈال دیں ۔ جب دالیں گل جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔ بلینڈر میں پیس کر دیگچی میں ڈالیں چکن کیوب ، نمک اور مکھن ملا کر پانچ منٹ کے لیے پکایں ۔ جب پیش کرنا ہو تو گرم کریں پیالے میں کالی مرچ اور لیموںکا رس ڈال کر گرم گرم پیش کریں ۔ ساتھ میںمکھن اور ڈبل روٹی کے سلائسز رکھ دیں ۔
ٹوٹکہ: یہ سوپ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو کہ وزن کم کرنا
چاہتے ہوں لیکن اس صورت میں مکھن نہ ملائیں ۔

حصہ