وضاحت پر پی ڈبلیو سی کا اجلاس EOBI

21

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ساتھ ملحقہ فیڈریشنز کا اجلاس محمد اشرف راجپوت کی صدارت میں 3 نومبرکو حیدرآبا د میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں  کے مرکزی صدر قموس گل خٹک نے خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن ، متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان ، پورٹ ورکرز فیڈریشن ، وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان ، سندھ شوگر ملز ورکرز فیڈریشن ، سندھ سیمنٹ ایمپلائز فیڈریشن ، آل سندھ ٹریڈ یونین آرگنائزیشن ، سندھ مائینز ورکرز فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے عبدالعزیز عباسی ، حاجی شیر زمان ، قموس گل خٹک ، محمد اقبال، اشرف راجپوت اوردیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں ای او بی آئی کی جانب سے پنشن کے طریقہ کار اور SOPکے سلسلے میں قموس گل خٹک کے جسارت میں شائع شدہ مضمون (9 اکتوبر) کو پورے ملک کے مزدوروں کی ترجمانی قرار دے کر اس کی مکمل حمایت کی گئی اور ای او بی آئی کی جانب سے روزنامہ جسارت 30 اکتوبر 2017 میں کی گئی وضاحت کو مسترد کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان منفی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج اور قانونی کارروائی دونوں طریقہ کار کو استعمال میں لایا جائے گا۔

حصہ