بینائی تیز کرنے کے لیے فائدہ مند غذائیں

59

بھنڈی
بھنڈی میں زیکسن اور لوٹین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو بینائی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ بھنڈی میں وٹامن سی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے موثر ہے۔
گوبھی
لوٹین ایک ایسا اینٹی آکسائڈنٹ ہے جو بینائی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گوبھی میں بھی اس کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گوبھی میں موجود وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین بھی نہایت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے آج ہی گوبھی کا استعمال زیادہ سے زیادہ شروع کردیں۔
خوبانی
بڑھتی عمر میں بینائی کمزور ہوجاتی ہے لیکن ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بیٹا کیروٹین بینائی کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روزانہ وٹامن سی اور ای، زنک اور کاپر سے بھرپور غذائیں کھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے اور یہ تمام غذائیت خوبانی میں موجود ہے۔ یہ دھندلی بینائی کا خطرہ 25 فیصد تک کم کرتا ہے۔
گاجر
گاجر میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی جھلی اور دیگر حصوں کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گاجر کا روزانہ استعمال بینائی کو بھی بہتر بناتا ہے۔
خشک میوے
میوے کھانا کس کو پسند نہیں ہوگا؟ اور جیسے جیسے سردیاں قریب آرہی ہیں میوا کھانے کا شوق بھی بڑھتا جاتا ہے۔ بادام، اخروٹ اور کاجو جیسے میوہ جات میں اومیگا 3 کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ آنکھوں کی جھلی (retinas) کو تیز روشنی سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے اور بڑھتی عمر میں پیش آنے والے آنکھوں کے مسائل کی بھی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔

حصہ