بدلتا موسم آنکھوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے

24

آنکھیں انسانی جسم کا اہم اور نازک ترین عضو ہیں، لہٰذا ان کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ موسم کی تبدیلی کے اثرات بھی ان پر پڑتے ہیں۔ آج کل موسم تبدیل ہورہا ہے، خشک ہوا کے باعث آنکھوں میں تھکن اور خشکی محسوس ہوتی ہے، نیند کی کیفیت لگتی ہے اور سر میں درد ہوتا ہے۔
ڈاکٹر جی این قریشی ماہر امراض چشم ہیں۔ آنکھوں کے لیزر ٹریٹمنٹ کے لیے بھی یہ ملک بھرمیں مشہور ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سر میں درد اگر مستقل ہو تو بینائی چیک کروانی چاہیے۔ اگر سر کا درد موسم کی تبدیلی اور خشک ہوا سے ہو تو اس کے لیے آنکھوں کو نم رکھنا ضروری ہے۔ آنکھوں کی نمی کے لیے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے آئی ڈراپس لیے جاسکتے ہیں، ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو چھینٹے دینا بھی فائدہ مند ہے۔ اگر آپ آنکھوں کا کام کرتے ہیں تو اس میں وقفہ لیں، اسی طرح اندھیرے میں اسکرین کا کام نہ کریں، زیادہ دیر اسکرین پر نظریں نہ جمائیں، تھوڑی تھوڑی دیر میں آنکھوں کو جھپکائیں تا کہ انہیں آرام ملے۔ خواتین خاص طور پر آنکھوں کے میک اپ میں احتیاط کریں، آنکھوں کی کسی بھی تکلیف میں معالج سے فوری رجوع کریں۔

حصہ