گوادر پولیس کا بغیر کاغذات موٹرسائیکل والوں کیخلاف کارروائی

46

گوادر (نمائندہ جسارت ) گوادر پو لیس کا بغیر کاغذات والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی۔ متعدد موٹر سائیکل ضبط ۔ گوادر میں امن و امان کے پیش نظر گوادر پو لیس نے شہر بھر میں بغیر کاغذات والی موٹر سائیکلوں کی پکڑ دھکڑ شروع کررکھی ہے۔ اس کارروائی کے دوران درجنوں موٹر سائیکلوں کو تحو یل میں لیکر ضبط کر کے استعاثہ درج کیا گیا ہے ۔ تاہم متعدد موٹر سائیکل مالکان نے شکا یت کی ہے کہ پولیس کی یہ کارروائی ان دیکھی ہے کیونکہ ہما رے پاس موٹر سائیکل کے تمام قانونی دستاویزات موجود ہونے کے بعد ان کا استغاثہ بنا یا گیا ہے استغاثہ بنانے سے قبل ہمیں کاغذات پیش کر نے کی مہلت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ اب عدالتوں کے چکر میں پھنس گئے ہیں ۔ شہر ی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ استعاثہ بنانے سے قبل موٹر سائیکل مالکان کو ملکیت کے ثبوت پیش کر نے کی مہلت دی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ