قومی اسمبلی میں خواتین پر چاقوسے حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد جمع 

57

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں کی 10خواتین ارکان نے کراچی میں خواتین پر چاقوسے حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملوں کی روک تھام کے لیے وفاقی وصوبائی حکومت اقدامات کرے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں خواتین کے لیے مارشل آرٹس کی ٹریننگ کو لازمی قراردیا جائے۔

حصہ