پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کا ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

77
اسلام آباد: امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی ائر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی ائر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی) پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی۔ ائر چیف نے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

حصہ