صدر نیشنل بینک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست‘ وفاق کو نوٹس

59

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق اور صدر نیشنل بینک سعید احمد خان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے صدر نیشنل بینک کے تقرر کے معاملے پر سماعت کی۔ درخواست گزار راؤ توفیق کی جانب سے جی ایم چودھری ایڈووکیٹ اوردوسرے درخواست گزار ملک قمر عباس کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سعید احمد صدر نیشنل بینک کیعہدے کا اہل نہیں‘ جی ایم چودھری ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ اربوں روپے کی بد عنوانی کا معاملہ ہے ‘ سعید احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کیے جا ئیں جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا سعید احمد خان حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں نامزد ملزم ہے جس پر علی نواز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز کیس میں سعید احمد خان کا کردار مشکوک ہے۔

حصہ