شادی کیلیے عمرکی حد18 سال مقررکرنے کابل مسترد

79

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے شادی کیلیے عمر کی حد 18 سال مقرر کرنے کے بل کو مسترد کر دیا ہے، سندھ اور پنجاب میں اس قسم کی قانون سازی پر دینی جماعتوں کی طرف سے شدید اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ بدھ کوچیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ سینیٹر رحمان ملک نے واضح کیا کہ وہ قانون جو دین کے قوانین کیخلاف ہے اسکو ہم منظور نہیں کر سکتے۔ شادی کیلیے عمر کی حد کو ہم نہیں بڑھا سکتے اس معاملے پر اسلامی تعلیمات کو ہی رائج ہونا چاہیے۔

حصہ