خرم دستگیر سے ایران و کرغیزستان کے سفرا کی ملاقات‘اہم امور پرگفتگو

51
اسلام آباد: وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ایرانی سفیر ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ایرانی سفیر ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ایران اور کرغیزستان کے سفرا کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے ایرانی سیاسی و فوجی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، امید ہے پاک، ایران دوطرفہ تعلقات روز بروز ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور خوشحال افغانستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کا موجب ہو گا، خطے اور افغانستان میں امن کے حصول کے لیے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔ ایرانی سفیر نے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے ایرانی وفد کو پیشکش کی کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج دونوں ممالک کے اداروں میں تربیت اور تجربے سے ا ستفادہ کرسکتی ہیں۔ کرغز سفیر سے ملاقات میں وزیر دفاعی خرم دستگیر نے دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دی ہے۔ وزیر دفاع نے وفد کو ملکی دفاعی پیداواری صنعت اور خدمات سے آگاہ کیا۔ کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان، کرغز مسلح افواج کے تربیتی امور میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ کرغز سفیر نے پاکستان کی دفاعی صنعت میں کلیدی دلچسپی لی۔

حصہ