پاکستان ہتھیاروں کے ذخیرے کیلیے سرنگیں تعمیر کر رہا ہے‘بھارتی میڈیا

40

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی میڈیا نے الزام عاید کیا ہے کہ پاکستان کے پاس مبینہ طور پر140 جوہری ہتھیار ہیں اور اب ان ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے زیر زمین سرنگیں بنا رہا ہے۔بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مبینہ طور پر میانوالی میں یہ سرنگیں بنا رہا ہے جو کہ امرتسر سے 350اور نئی دہلی سے750کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تنصیب 3 بین الرابطہ سرنگوں پر مشتمل ہے جس کی بلندی10 میٹر اور چوڑائی بھی10میٹر ہے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ ان سرنگوں کا کشادہ سڑکوں سے رابطہ ہوگا اور ہرسرنگ کا الگ داخلی اور خارجی راستہ ہوگا۔رپورٹ میں خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرنگ میں12سے 14جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

Print Friendly
حصہ