واجہ محمد صدیق اور واجہ غلام رسول یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واجہ محمد صدیق اور واجہ غلام رسول یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام حبیب الیون فٹبال کلب زیر سرپرستی ڈی ایف اے ساوتھ گبول پارک میں دو اپ سیٹ میچوں کا فیصلہ ہوا پہلا میچ سوات اسپورٹس اور لعل بخش میموریل کے درمیان مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا لال بخش میموریل کے جان عالم نے 32 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے سوات اسپورٹس کے ایاز نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے برابر کیا مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی کک پر سوات اسپورٹس نے جیتا دوسرا میچ گلشن اسپورٹس اور پھول پتی اسٹار کے درمیان میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی کک پر گلشن اسپورٹس نے اپنے مضبوط مدمقابل پھول پٹی اسٹار کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرلیا ۔میچ ریفری محمد سعید ریلوے ، اختر کوچ ڈپٹی ریفری میر محسن ، سمیر ، محمد اقبال میچ کمشنر نذیر احمدتھے۔ سنگولین اسٹار اور ملا ندیم بلوچ برادرز تھے ۔

حصہ