چین کے سیمی فنشڈ ایلومینیم کی برآمدات میں کمی

42

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران اس کے سیمی فنشڈ ایلومینیم کی برآمدات میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا اور بھارت کی جانب سے بھاری ٹیکسوں کا نفاذ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار ٹن سیمی فنشڈ ایلومینیم برآمد کیا گیا جو 2016 ء کے اسی ماہ کی نسبت 3.2 فیصد جبکہ جولائی 2017 ء کی نسبت 7.7 فیصد کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے اگست کے دوران 2.88 ملین ٹن سیمی فنشڈ ایلومینیم برآمد کیا گیا جو 2016 ء کے پہلے آٹھ ماہ کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔

حصہ