سری لنکا نے پاکستان کوٹیسٹ سیریز وائٹ واش کردیا

60
دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن بولر پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منارہے ہیں
دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن بولر پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منارہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کو یو اے ای میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست کا سامنا، سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 68رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق منگل کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نا مکمل اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198رنز پر شروع کی تو کپتان سرفراز احمد 225رنز کے مجموعی سکور پر 68رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد محمد عامر بھی صرف چار رنز بنا کرپریرا کی گیند پر ایل پی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، پاکستان کی ساتویں وکٹ 244رنز کے مجموعی سکور پر گری جبکہ یاسر شاہ پویلین لوٹے،244رنز کے مجموعی سکور پر ہی سیٹ بلے باز اسد شفیق بھی 112رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پاکستان کی آخری امیدبھی دم توڑ گئی،پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے، جو ایک رنز بنا کر248رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے نوجوان باؤلر دلروان پریرانے 5،رنگنا ہراتھ نے 2جبکہ لکمل، فرنینڈو،گیمج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں196رنز بنانے والے کارونا رتنے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

حصہ