بے نظیر کو آصف زرداری نے قتل کروایا،پرویز مشرف

432

سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کو آصف علی زرداری نے قتل کروایا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور ان کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری باتیں بلاول، آصفہ، بختاور اور قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ بے نظیر کا اصل قاتل کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیئے کہ بے نظیر کے قتل سے کس کو فائدہ ہوا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے مارا لیکن دیکھنے کی چیز یہ ہے کہ بیت اللہ محسود کے پیچھے کون تھا۔ پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ سازش میں زرداری اور اعلیٰ افغان حکام شامل تھے۔

سابق صدر نے کہا کہ بے نظیر کی بم پروف گاڑی کو کاٹ کر سن روف کس نے بنوایا تھا۔ بے نظیر کو گاڑی سے نکلنے کیلئے بار بار فون آئے اور بعد میں فون ہی غائب کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کی گاڑی میں خالد شہنشاہ بھی تھا جسے بعد میں قتل کروا دیا گیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ