پاک افغان سرحدی علاقہ میں ڈرون حملہ،3 افراد جاں بحق

204

کرم ایجنسی کے قریب پاک  افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقےمیں ایک گھر پرامریکی ڈرون کےدو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حملے میں مولانا محب کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا ہدف مُلا عصمت اللہ ضعیف اور اس کے ساتھی تھے جبکہ مُلا عصمت اللہ، مُلا عبدالسلام ضعیف کا داماد اور بھتیجا ہے۔ افغان پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ لوگ کھانے کی دعوت میں مصروف تھے حملے کے بعد بھی ڈرون طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ