بیگم کلثوم نواز کو کینسر نہیں،نیا انکشاف

896

پاکستان کے سینئر اینکر اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف  کی اہلیہ اور این اے 120 سے ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کو کینسر نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے شریف فیملی کے ایک فرد سے بات کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ کلثوم نواز کو کینسر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے شریف فیملی کے فرد سے پوچھا کہ ایسی کیا علامات تھی جس سے شریف خاندان کو پتہ چلا کہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر ہے تو خاندان کے اس فرد نے بتایا کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا ذاتی خیال کیا ہے اس بارے میں تو انہوں نے بتایا کہ انہیں کینسر نہیں ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کلثوم نواز کی بیماری کے بعد سے ہی پورے ملک سے ان کے لیے ہمدردی کے پیغامات جا رہے ہیں لیکن یہ کافی عجیب سی بات ہے کہ مریم نواز نے کہا وہ لندن نہیں جائیں گی،انہیں والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن جانا چاہیئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ