نواز شریف لندن روانگی کے لیے تیار

502

بیگم کلثوم نواز کے بعد ان کے شوہر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن روانگی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے 24 اگست کو لندن روانہ ہورہے ہیں جبکہ بیگم کلثوم نوازشریف اور انکے صاحبزادے پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور میاں نوازشر یف وہاں 3 سے 6 روز قیام کریں گے۔ سابق وزیر اعظم  نااہلی کے بعد پہلی بار لندن جارہے ہیں۔

واضح رہے نیب لاہورکی جانب سے لندن فلیٹس کی خریداری اور اس کے آمدنی ذرائع معلوم کرنے کے لئے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر، دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو دو بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔



Print Friendly, PDF & Email
حصہ