پاکستان میں 10کروڑ ووٹرز ہونگے

248

رواں سال دسمبر تک ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10کروڑ تک پہنچنے کی امید ہے ، انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام اب دسمبر میں ہوگا۔

 الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹو ں کی تعداد 9کروڑ70لاکھ21ہزار340ہو چکی ہے ۔ان انتخابی فہرستوں کو دسمبر2016 ء میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا  جبکہ ان انتخابی فہرستوں کو اب دسمبر 2017ء میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

 رواں سال دسمبر تک ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10کروڑ تک پہنچنے کی امید ہے ، نادرا کے نئے شناختی کارڈ کے اجراء کے ساتھ ہی ووٹر فہرست میں شہری کا بطور ووٹر اندراج ہو جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ