بغاوت کرنے والوں کے سر تن سے جدا کردیں گے،ترک صدر

139

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے باغیوں اور دہشت گردوں کے سر تن سے جدا کر دیے جائیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ناکام فوجی بغاوت کا ایک برس مکمل ہونے پرباسفورس پل پرلاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تختہ الٹنے کی یہ سازش ترکی پر حملہ تھی، تاہم یہ حملہ نہ پہلا تھا اور نہ آخری۔انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کی شب جب ترک ملت کو یہ احساس ہوا کہ فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کے ذریعے ترکی حملے کے اقدام کا نشانہ بن گیا ہے تو ملت نے فوری طور پر اس کا ردعمل پیش کیا۔ ہزاروں محب وطن باغیوں کے خلاف سڑکوں، اسکوائروں، فوجی بیرکوں اور ائیر پورٹوں پر جمع ہو گئے اور حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

19990398_2338927426333111_3093515469744349818_n

صدر اردوان نے کہا کہ باسفورس پل نے 15 جولائی 2016 کو خونی رات دیکھی، باسفورس پل پر36 ترک شہریوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔صدر اردگان نے کہا کہ باغیوں نے اپنے قبضے میں لئے ہوئے ٹینکوں، بموں، ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے حملہ کیا ،بغاوت کی شب مزاحمت کے دوران ہمارے شہریوں کے ہاتھوں میں بندوقیں نہیں وطن کا پرچم تھا، ترک ملت نے اس رات ایمان کی قوت سے دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں پر غلبہ پا لیا۔صدر رجب ایردوان نے وطن کی پاسداری کرنے پر ملت کے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیتو، پی کے کے اور داعش کے پیچھے کون ہیں اسے ہم اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم پہلے ان غداروں پر غلبہ پائیں گے۔ترکی کے ہزاروں سالہ حکومتی روایت کے مالک ملک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک ملت نے اپنی ہزار سالہ تاریخ میں متعدد دفعہ اپنے مقدسات کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے کی روایت کو 15 جولائی کی شب ایک دفعہ پھر تازہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم موت کو موت سے ڈرا کر اپنے راستے پر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے، اپنے سینوں سے ایمان کو، دلوں سے حوصلوں کو دست و بازو سے قوت کو اور پشت سے پسینے کو کم کئے بغیر مسلسل کام کریں گے۔

19990405_2338927552999765_1591666838897819219_n

صدر رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ہم اپنے سرکاری ادارواں کو دہشتگرد تنظیم کے اراکین سے صاف کرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیتو کے مقدمات میں اب آہستہ آہستہ فیصلے صادر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ یقین رکھیں کہ اس ملک کی توہین کرنے والا کوئی بھی غدار سزا کے بغیر نہیں رہے گا۔صدر اردگان نے کہا کہ اگر ملت خدمت گزاروں کو سر آنکھوں پر بٹھانا جانتی ہے تو توہین کرنے والوں کا سر کچلنا بھی جانتی ہے۔

صدر اردوان نے 15 جولائی کو جمہوریت اور قومی اتحاد کا دن قرار دیتے ہوئےاس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال پورا ہونے پرملک بھرمیں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے جشن منایا اور تقریبات منعقد کیں۔ اردوان حکومت نے پولیس اہلکاروں، سرکاری ملازمین اور اساتذہ سمیت مزید 7 ہزار سے زائد افراد کو بھی برطرف کردیا جن پرحکومت کے مخالف ہونے کا شبہ ہے۔

20031751_2338699306355923_1342032792066451958_n

واضح رہےگزشتہ برس ہونے والی اس ناکام فوجی بغاوت میں قریب ڈھائی سو افراد ہلاک جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Print Friendly
SHARE