مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی بربریت،جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید

188

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ترال میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ترال کے علاقے وطیون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران حریت رہنما مختار احمد وازہ کے بیٹے سمیت بارہ کم عمر لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

قصبے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے جامع مسجد کی بے حرمتی اور درجنوں لڑکوں کی گرفتاری کیخلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔

حصہ