پاک فوج نے لواری ٹانل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا

56

پاک فوج کے جوانوں نے شدید برفباری کے باعث بند لواری ٹنل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ لواری ٹاپ پر پھنسے مسافر راستہ کھلنے کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لواری ٹاپ کو کھول دیا ہے۔ شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی تھی۔

پاک فوج کی انجینئرنگ برانچ کے جوانوں کی بھرپور کوششوں کے بعد لواری ٹنل پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیاں اور پھنسے ہوئے مسافر اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

جمعہ رات چترال میں شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل بند کر دی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ