ڈھاکہ:جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو شکست دے دی

79

جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو 86 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم بنگلہ دیش 252 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، سن لوسس نے تین وکٹیں حاصل کیں، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے، لزلی لی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 87 رنز کی اننگز کھیلی۔ اینڈری سٹین 68 اور مگنون ڈو پریز ناٹ آﺅٹ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سلمٰی خاتون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ نگار سلطانہ 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ سن لوسس نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ