اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائینگی،مریم نواز

154

وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کی نگراں مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت جب اپنی مدت پوری کرے  گی تو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو نہ صرف تمام سہولیات  مہیا ہوں گی بلکہ اعلیٰ تعلیمی معیار  بھی مل چکا ہوگا۔

بدھ کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو بسیں فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہاکہ جب ہم نے پرائم منسٹر ریفارم پروگرام کاآغاز کیا اور اس حوالے سے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں دور دراز سے آنے والے سپیشل بچوں اور خواتین سے ملی توانہوں نے بتایا کہ ہمیں بسوں کی ضرورت ہے ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں ہم محفوظ نہیں ہیں، جب میں نے اس حوالے سے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے درخواست کی تو انہوں نے اگلے دن بسوں کی منظوری دی ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں سکولوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 200 بسیں فراہم کی جارہی ہیں ، بسوں کی پہلی کھیپ میں 70بسیں آچکی ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ سکولوں کے اندر کلاس رومز کی کمی ہے اسے بھی بہت جلد دور کریں گے، سکولوں میں ٹوائلٹس کو ٹھیک کیا ہے اورسکولوں کی حفاظت کے لئے چار دیواریاں بھی بنائی گئی ہیں۔ مزید سکولوں کو بھی محفوظ بنا رہے ہیں۔ آئی ٹی اورسائنس لیبزاور لائبریریز کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں جب سکولوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہو گی تو پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں فرق نہیں ہو گا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ