دبئی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے کی نئی حد رفتار مقرر

130

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دبئی کی تمام سڑکوں پر نئی حد رفتار متعین کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت العین روڈ پر زیادہ سے ز یادہ حد رفتار 100کلو میٹر کر دی گئی ہے اس سے پہلے اس روڈ پر 120کلو میٹر فی گھنٹہ حد رفتار تھی۔دبئی پولیس اکیڈ می نے فلائی اوور شیخ زید روڈ کی حد رفتار 100کلو میڑ سے کم کر کے 80کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

ام سقین روڈ پر حد رفتار 110کلو میٹر سے کم کر کے 100کلو میٹر کر دی گئی ہے۔القدرہ روڈ اور عود مہیطا روڈ کی حد رفتار 90کلو میٹر کر دی گئی ہے۔الصفوعہ روڈ کی حد رفتار 80کلو میٹر سے کم کر کے 60کلو میٹر کر دی گئی ہے اسکے علاوہ تمام دیگر سڑکوں کی بھی حد رفتار پہلے سے متعین شدہ حد رفتار سے کم کر دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ