ہمارے ثبوتوں سے وزیراعظم نہیں بچ سکیں گے،عمران خان

133

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں جو ثبوت ہم نے دے دیے ہیں وہ کافی ہیں، اس میں نوازشریف نکل نہیں سکیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس آئے کہ صادق اور امین کی اہلیت پرعمل کیا توکوئی نہیں بچے گااچھا ہے  صادق،امین پرسختی سے عمل کیا جائے بے شک پارلیمنٹ نہ بچے لیکن پاکستان توبچ جائے گا۔

عمران خان نے وزیراعظم بننے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنی جدوجہد وزیراعظم بننے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان بھی پارلیمنٹ کیلیے فٹ نہیں ہوتا تواس کوبھی جانا چاہیے کیونکہ ملک کے لوگ سچے ہی نہیں تواس کا مستقبل ہی نہیں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ