طیبہ کے جسم پر تشدد کے 11 نشانات ہیں،میڈیکل رپورٹ

98

اسلام آباد میں مجسٹریٹ کے گھر پر تشدد کا شکار ہونے والی بچی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق طیبہ کے جسم پر جھلسنے اور مختلف نوعیت کے 11زخموں کے نشانات ہیں ۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کے بازو ، ٹانگوں ، کمر اور آنکھوں کے گرد نشانات پائے گئے۔ طیبہ کی دائیں کنپٹی پر ایک مربع سینٹی میٹر کا زخم ہے۔ رپورٹ کے مطابق طیبہ کی دائیں کنپٹی پر ایک مربع سینٹی میٹر کا زخم ہے ، طیبہ کا ذہنی توازن درست ہے تاہم وہ دباؤ کا شکار ہے تاہم طیبہ کی ذہنی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی جائے گی جو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

جج کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس کی سماعت کل (بدھ کو) ہوگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پمز اسپتال کے برن سینٹر میں طیبہ کا طبی معائنہ ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم نے کیا تھا، جن میں ماہر نفسیات ڈاکٹر عاصمہ، برن سرجن ڈاکٹر طارق، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حمید اور جنرل سرجن ڈاکٹر ایس ایچ وقار شامل تھے۔ڈاکٹروں نے طیبہ کے جسم پر جلائے جانے کے نشانات بھی دیکھے اور بالوں اور خون کے نمونے بھی لیے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ