کراچی،لیڈی ہیلتھ ورکرز نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کو روک لیا

111

کراچی میں پی آئی ڈی سی چوک قریب لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاجاً وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی گاڑی کو روک لیا ۔

پیر کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا نیو سندھ سیکریٹریٹ سے وزیراعلیٰ ہاوس جاتے ہوئے راستہ روک لیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی سے اتر کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل سنے اور انہوں نے کہاکہ آپ کے جو بھی مطالبات ہیں وہ حل کردیے جائیں گے۔مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ آپ اپنا وفد وزیراعلیٰ ہاوس بھیج دیں اور آپ کی تنخواہوں سے متعلق جو بھی مسئلہ ہے وہ حل ہوجائے گا۔

بعدازاں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا نمائندہ وفد وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا تو احتجاجی خواتین سڑک سے اٹھ کر پولو گراؤنڈ میں بیٹھ گئیں  اور شاہین کمپلیکس سے پی آئی ڈی سی جانے والے راستے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ