ایازصادق نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

100

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس منگل کو پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے اور اس معاملے پر مستقبل میں ممکنہ نئی آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا جائے گا اس معاملہ پرحکومت اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیر قانون و انصاف زاہدحامد مجوزہ ترمیم کے بارے حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے ۔نیب کے قانون پر نظرثانی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس بارے میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس اور متعلقہ آرڈنینس سے آگاہ کیا جائے گا یاد رہے کہ حکومت نے کمیٹی اور آرڈنینس کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا ہے اور پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے مشاورتی اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ