امریکا سے یورپ کو اسلحہ کی وسیع پیمانے پر منتقلی شروع

121

امریکا نے نیٹو کے مشرقی یورپ میں واقع فوجی اڈوں کو ایک بڑی تعداد میں فوجی سازو سامان کی ترسیل شروع کر دی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا سے سب سے زیادہ مقدار میں اسلحہ کی منتقلی جرمنی کو سرانجام دی جا رہی ہے۔اس ضمن میں اولین طور پر سینکڑوں ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان جرمنی کے شمالی علاقہ جات کو پہنچا ہے۔

فوجی سازو سامان کے علاوہ چار ہزار امریکی فوجیوں کی بھی یورپ میں تعیناتی کی جائیگی۔ جو کہ پولینڈ، بالٹک ممالک، بلغاریہ، رومانیہ اور جرمنی میں فرائض ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ عمل متحدہ امریکا کے اٹلانٹک حل آپریشن کے دائرہ کار میں کیا جا رہا ہے۔نیٹو کے بعض دیگر ممالک بھی مشرقی یورپ میں اپنے وجود میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ