سراج الحق کا وزیراعلیٰ سندھ کوفون،سندھ اسمبلی کا بل واپس لینے پر شکریہ ادا کیا

158

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے سندھ اسمبلی کا کسی غیر مسلم کا مسلمان ہونے کے لیے عمر کی حد بارے پاس کردہ بل واپس لینے پر شکریہ ادا کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس فیصلے کی تحسین اور خیر مقدم کرتی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی کبھی آئین سے متصادم کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی برادری کے ہر فرد کا ہم احترام کرتے ہیں ، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ۔ ملک میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے پاکستانی اپنے مذاہب پر آزادی سے عمل پیرا ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ