امریکا سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہ کرے،محمود عباس

121

فلسطین کے صدر محمود عباس نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کو ترک کردیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی کنارے میں میڈیا سے گفتگو میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایسا کیا تو اس کے نتیجے میں قیام امن کا منصوبہ خطرے میں پڑ جائے گا اور ٹرمپ اس معاملے میں پھر بری طرح پھنس جائیں گے۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ وہ اس منصوبے پر عمل نہ کریں کیونکہ ہمارے خیال میں یہ ایک جارحانہ عمل ہوگا۔دوسری جانب اردن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے منصوبے پر نظر ثانی کریں۔۔ کیونکہ اس پر عمل درآمد کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ