شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

139

کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی گئی۔

سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن علیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع نہیں کی۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن اور ان کے دیگر ساتھیوں پر 5 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے، عدالت نے شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ