نصیر آباد میں سرچ آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں چار شرپسند ہلاک،پانچ گرفتار

180

نصیر آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار شرپسند ہلاک ہوگئے اورپانچ کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ نو ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعہ کے روز نصیر آباد کے علاقے اوچ میں حساس ادارے اور ایف سی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار شرپسند ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا کارروائی کے دوران شرپسندوں کے نو ٹھکانے تباہ کردیئے گئے اور بھاری مقدارم یں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ