ذوالفقار علی بھٹو کی89ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

88

سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی89ویں سالگرہ آج جمعرات5جنوری کو منائی جارہی ہے۔

 پانچ جنوری1928ء کو لاڑکانہ کے بڑے جاگیردار سر شاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مگربی طرز کے پروردہ تھے موروثی جاگیردارانہ ذہنیت اور اعلیٰ مغربی تعلیم نے ان کو دوہری اور متضاد شخصیت کا حامل بنا دیا تھا جس کا اظہار ان کی عملی سیاسی زندگی خصوصاًعرصہ اقتدار کے درمیان اختلاف رائے کو کچل دینے کی پالیسیوں سے بخوبی کیا جاسکتا ہے ۔

ذوالفقار علی بھٹو نے ضیاء الحق کے دور میں معافی مانگنے سے انکار اور پھانسی کو قبول کر کے خود کو آمریت کے خلاف جدوجہد کی شناخت بنا لیا ان کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنے والد کے اسی کردار کی تقلید کی اور شہادت کے درجہ پر فائز ہوئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ