ٹڈاپ کرپشن کیس،یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع

89
ٹڈاپ کرپشن کیس ،یوسف گیلانی سمیت25ملزمان پر فرد جرم عاید
ٹڈاپ کرپشن کیس ،یوسف گیلانی سمیت25ملزمان پر فرد جرم عاید

وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 5 مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

جمعرات کو کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 5مقدمات میں عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے 5 مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت کی توسیع کر دی ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ۔ آج بھی وکیل سرکار مخالفت کر رہے تھے لیکن عدالت نے ہماری درخواست کو سنتے ہوئے منظور کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ