پاناما لیکس کیس کا آخر میں فیصلہ عوام کریں گے،سراج الحق

122

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کا آخر میں فیصلہ عوام کریں گے،عدالتوں سے مایوس نہیں ہیں ہمیں  امید ہے عدالت کیس کا  صحیح فیصلہ کرے گی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاناما لیکس کےدلدل میں پھنس چکی ہے اب اس سے نکل نہیں سکتی۔سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے غلطیاں کی ہیں اور ان کے بیانات میں تضادات ہیں، لوگوں نے پیسا کمایا اور باہر بھیج دیا لیکن اب کرپشن اور حکومت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کےخلاف ہے اور ہم کرپشن فری پاکستان تحریک چلارہے ہیں ہم ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کریں گے۔

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے الیکشن لڑنے کے سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کےدو حلقوں سے اراکین کے استعفے اسپیکر تک نہیں پہنچےہیں اس لیے فی الحال ان حلقوں میں الیکشن کے آثار نظر نہیں آرہے جب استعفے اسپیکر کو پہنچیں گے پھر الیکشن کی صورتحال کو دیکھیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا گٹھ جوڑ نہیں ہےسارے جاگیرداروں کا گٹھ جوڑ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ