مصر میں محصور چار پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

120

مصر میں محصور چار پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ۔ مصر میں پھنسے کویتی شپنگ کمپنی کے جہاز پر17 پاکستانی کئی ماہ سے محصور تھے۔ مصر میں پاکستانی سفارت خانے نے ان 4 پاکستانیوں کو ٹکٹ فراہم کیے ۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھرڈ انجینیئر عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے مزید 13 ساتھی تاحال مصر میں ہیں، محمد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ ہمارے باقی ساتھیوں کی رہائی کے لئے کوشش کرے ، ان کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ جس عذاب اور کرب میں گزارے اسکا ہمیں اندازہ ہے، 5 ماہ تک ہمارے پاس نا کوئی چادر تھی اور نہ دوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ