اظہر علی نے محسن خان کا 34 سال پرانا ریاکارڈ توڑدیا

82

مایہ ناز اوپننگ بلے باز اظہرعلی آسٹریلیا کے خلاف باہمی ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

اظہرعلی نے کینگروز کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 71 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن بلے باز محسن خان کا کینگروز کے خلاف باہمی ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا 34 برس پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، محسن نے 1983ءمیں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 390 رنز بنا کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ اظہرعلی نے تین میچوں کی 5 اننگز میں اب تک 395 رنز بنا رکھے ہیں اور ابھی رواں ٹیسٹ کی ایک اننگز باقی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ