جنوبی یمن میں القاعدہ کے ساتھ جھڑپ میں 3 فوجی ہلاک

159

جنوبی یمن میں صدر ہادی کی فورسز کے 3 فوجی القاعدہ کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہو گئے جبکہ القاعدہ کے جنگجووﺅں نے حیران کن طورپر بین الاقوامی اتحادی فورسز کے خلاف بھرپور مزاحمت کی ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو یمنی سیکورٹی فورسز کے حوالہ سے بتایا کہ گذشتہ روز بھی القاعدہ کے جنگجوو ں نے مشرقی ساحلی علاقہ شوکرا میں حملہ کر کے 10 دیگر فوجیوں کو زخمی کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر عبدالرب منصور ہادی کی حامی فورسز نے اتحادیوں کے ایک جہاز کی مدد سے جنگجووں کے ٹھکانے کو بمباری کا نشانہ بنایا ۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ القاعدہ کے جنگجو وں نے فوجیوں کی دو گاڑیوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ