ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ ایئر فراس کے طیارے سے ٹکرا گیا

172

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے ) کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فراس کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 789 کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پرحادثہ پیش آیا ہے جہاں ایئرفرانس کا طیارہ ٹرمینل 3 پر کھڑا تھا کہ ٹیکسی کرتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ اس سے ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا البتہ طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا ہے۔ پی آئی اے کی پروازپی کے 789لاہورسے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے کے ایئرپورٹ لینڈ کرنے کے تین گھنٹے بعد بھی مسافروں کو سامان نہیں دیا گیا اور مسافر اپنے سامان کے لیے پریشانی کے عالم میں بھٹکتے رہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ