ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا،3اہلکار زخمی

93

ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں نے بنوں روڈ پر کوٹلی امام کے قریب پٹرولنگ پر موجود پولیس وین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں 4اہلکار سوار تھے اور وین معمول کے گشت پر تھی کہ اسے دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑایا گیا۔دھماکےکے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جائے دھماکا کو پولیس نے گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ