مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہوگیا

1907

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1148 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا جس سے فی تولہ سونا سو روپے کمی سے 49 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونا 85 روپے کم ہوکر 42 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے ۔

Print Friendly
حصہ